اشتعال انگیز تقاریر، ظہیرالحسن شاہ کا 10روزہ جسمانی ریمانڈ

اشتعال انگیز تقاریر، ظہیرالحسن شاہ کا 10روزہ جسمانی ریمانڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریرکرنے اور لوگوں کو ہنگامہ آرائی پر اکسانے کے کیس میں ملوث شیخوپورہ کے پیر ظہیرالحسن شاہ کا 10روز جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیاہے۔گزشتہ روز پولیس کی جانب سے ملزم پیرظہیرالحسن شاہ کو ریمانڈ کیلئے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیااور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔عدالت کو بتایا گیاکہ پیرظہیرالحسن شاہ کی تقاریرکی وجہ سے علاقے میں ہنگامہ آرائی ہوئی اورسڑکیں بلاک کرکے بھاری نقصان کیا گیا۔عدالت نے تفتیشی اور پراسیکیوشن کے موقف سننے کے بعد ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کاحکم دے دیاہے۔

مزید :

علاقائی -