سربجیت سنگھ قتل کیس،2 پولیس اہلکاروں کے بیانات پر جرح مکمل

سربجیت سنگھ قتل کیس،2 پولیس اہلکاروں کے بیانات پر جرح مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت مین بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ قتل کیس کی ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت ہوئی ،گزشتہ روز دو پولیس اہلکاروں کے بیانات پرعدالت میں جرح مکمل کی گئی،فاضل جج نے کیس کی مزید سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے دیگر گواہوں کو طلب کرلیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج محمد معین کھوکھرنے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ قتل کیس کی سماعت کی،عدالت نے چشم دید گواہ کو بھی طلب کیا ،ملزمان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی کارروائی میں شریک ہوئے۔

مزید :

علاقائی -