انتخابی مہم کا آج آخری روز،تینوں بڑے گروپ جلسے کریں گے
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے15دسمبر کو ہونے والے انتخابات کی انتخابی مہم کا آج آخری دن ،الیکشن میں حصہ لینے والے الخدمت گروپ ،پروفیشنل گروپ،ڈی ایچ اے رئیلٹرز نے ایک وقت میں جلسے کرنے کا اعلان کر دیا،الخدمت گروپ اور رئیلٹرز گروپ 4بجے ڈی ایچ اے فیز5میں جبکہ پروفیشنل گروپ ڈی ایچ اے فیز4میں قوت کا مظاہرہ کرے گا ،تینوں گروپوں کی طرف سے ہزاروں دعوت نامے تقسیم ،طویل انتخابی مہم کے آخری پروگرام تینوں گروپوں کیلئے بڑا امتحان بن گئے،زیادہ سے زیادہ رجسٹرڈ ڈیلرز کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے منت سماجت رشتے داروں،تعلق داروں اور سیاستدانوں کے ذریعے سفارشیں ڈلوانے کا سلسلہ جاری،الخدمت گروپ،پروفیشنل گروپ ،رئیلٹرز گروپ کی طرف سے آج کے آخری پروگرام میں اہم اعلان متوقع، پروگراموں کے انعقاد کے ساتھ ہی انتخابی مہم ختم ہو جائے گی اس کے بعد کارنر میٹنگز اور جلسوں کی اجازت نہیں ہو گی۔