سابق انسپکٹر عابد ناکسر کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 21 دسمبر تک توسیع

سابق انسپکٹر عابد ناکسر کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 21 دسمبر تک توسیع

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے پنجاب پولیس کے سابق انسپکٹر عابد ناکسر کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 21 دسمبر تک توسیع کر دی ،عابد باکسر پر 10میں صرف 4 مقدمات باقی رہ گئے ہیں،گزشتہ روز عابد باکسر اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، ایڈیشنل سیشن جج جاوید اشرف نے عابد باکسر کے مقدمات کی سماعت کی ،عابد باکسر کے وکلاء کی جانب سے تھانہ نصیرآباد کے مقدمے مین بحث کی گئی ،عدالت نے دیگر مقدمات میں پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے عابد باکسر کی قبل از گرفتاری ضمانت میں 21 دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔

،عابد باکسر پر قتل، اقدام قتل اغواء ، جعل سازی اور فراڈ کے 10مقدمات تھے جن میں سے اب صرف چار مقدمات باقی رہ گئے ہیں ،6 مقدمات میں پولیس انہیں بے گناہ قرار دے چکی ہے ،عابد باکسر کے خلاف مون لائٹ سینما کی مالک نورین شریف اور مصطفی فردوسی سمیت دیگر شہریوں نے مقدمات درج کرائے عابد باکسر پر مون لائٹ سینما پر قبضہ کرنے اور سینما مالک کو قتل۔کرنے کا الزام بھی ہے جبکہ عابد باکسر کا کہنا وہ بے گناہ ہیں اور ان کے خلاف درج ایک دن تمام مقدمات ختم ہوں گے ۔

مزید : علاقائی