رات کو جہاز لینڈ کرتے ہوئے زمین پر رن وے ڈھونڈنا مشکل ہوتاہے؟ پائلٹ
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)عام طور پر مسافر خیال کرتے ہیں کہ ایئرپورٹس پر روشنی کا خاطر خواہ انتظام ہوتا ہے اور رات کے وقت لینڈنگ کرتے بھی پائلٹ کو ایئرپورٹ دیکھنے میں مشکل پیش نہیں آتی لیکن اب ایک پائلٹ نے اس حوالے سے انتہائی پریشان کن انکشاف کر دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق مارک وین ہونیکر نے اپنی کتاب ’ہو ٹو لینڈ اے پلین‘ (how to Land a Plane)میں بتایا ہے کہ رات کے وقت کسی بھی پائلٹ کے لیے ایئرپورٹ کو دیکھنا کافی مشکل ہوتا ہے۔ ‘‘مارک کا کہنا تھا کہ ’’ٹرمینل بلڈنگ کے اردگر ایپرن کی حدود میں کافی روشنی ہوتی ہے لیکن ٹیکسی وے اور رن وے پر روشنی اتنی زیادہ نہیں ہوتی۔ چنانچہ ہمیں تاریک رن وے کا اندازہ لگانا ہوتا ہے۔ ایسے میں ہم جہاز کی بیرونی لائٹس کے ذریعے رن وے کو دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔خاص طور پر جو ایئرپورٹس شہر کے اندر ہوں وہاں رن وے دیکھنے میں زیادہ مشکل پیش آتی ہے اور پائلٹ کو نیوی گیشن اور ویدر سنسرز پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔جب ہم بہت زیادہ قریب آ جاتے ہیں تب رن وے کی روشنیاں ہماری رہنمائی کرتی ہیں۔‘‘