علی ظفرکا میشاء شفیع کیخلاف ہرجانہ کیس فریقین کے وکلاء کو دلائل کیلئے طلب

علی ظفرکا میشاء شفیع کیخلاف ہرجانہ کیس فریقین کے وکلاء کو دلائل کیلئے طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)گلوکارعلی ظفرکی جانب سے گلوکارہ میشاء شفیع کے خلاف جنسی ہراسگی کے الزامات پرمبنی ہرجانے کے دعویٰ کی سیشن عدالت میں سماعت ہوئی، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 دسمبرتک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو دلائل کے لئے طلب کر لیاہے۔گلوکارعلی ظفرکے وکیل نے میشاء شفیع کے خلاف ہرجانہ کے دعوی کی سماعت کے دوران دفعہ 476 کے تحت ضمنی درخواست دائرکر رکھی ہے جس میں میشا شفیع سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات کا ثبوت طلب کیا گیا ہے۔عدالت نے علی ظفر اورمیشاء شفیع کے وکلاء کواس درخواست پردلائل دینے کی ہدایت کی ہے۔
۔علی ظفرنے میشاء شفیع کے خلاف 100کروڑ روپے ہتک عزت کا دعویٰ دائرکررکھا ہے کہ میشا شفیع نے اس پرجنسی ہراسگی کے بے بنیاد الزامات لگائے جس کی وجہ سے پوری دنیا میں اسکی شہرت متاثرہوئی، عدالت سے استدعاہے کہ مذکورہ بالاہرجانہ کی رقم دلوائی جائے۔

مزید :

علاقائی -