ون ویلنگ کرتے موٹر سائیکل سوار کی ٹکر، راہگیرخاتون جاں بحق ، بیٹازخمی

ون ویلنگ کرتے موٹر سائیکل سوار کی ٹکر، راہگیرخاتون جاں بحق ، بیٹازخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)سبزہ زار کے علاقہ میں ون ویلنگ کرنے والوں کی ٹکر سے خاتون جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا شدید زخمی ،پولیس نے پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لیتے ہوئے ضروری کارروائی کے بعدلواحقین کے حوالے کردی ۔ گھر میں اطلاع ملتے ہی کہرام مچ گیااہل خانہ دھاڑیں مار کر روتے رہے ۔تفصیلات کے مطابق سبز ہ زار کے علاقہ سکیم موڑ کے قریب ون ویلنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے راہگیرپچاس سالہ خاتون بشیراں بی بی اور اس کا بیٹا شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کے بیٹے کا علاج معالجہ جاری ہے ۔اس واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے سپرد کرتے ہوئے اس وقوعہ میں ملوث ملزم ساجد وغیرہ کو حراست میں لے لیا۔

مزید :

علاقائی -