حافظ آباد، چچا کی بھتیجوں پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک، دوسرا شدید زخمی
حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حافظ آباد کے نواحی گاؤں جانگلے میں دو گروپوں کی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ۔ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فلک شیر ولد جہاں محمد اور نورمحمد ولد جہاں محمد دونوں بھائیوں میں لین دین کا تنازعہ چلا آرہا تھا۔ وقوعہ کے روز جب فلک شیر کے بھتیجے عرفان اور عمران پسران نور محمد اپنے ڈیرہ پر جارہے تھے کہ راستہ میں انکے چچا فلک شیر نے اپنے ساتھیوں عمران بھٹی ولد شیرمحمد بھٹی سکنہ گنجیانہ اور رانا انوار ولد محمد یونس سکنہ خرم چوریڑہ کے ہمراہ ان پر فائرنگ کردی ۔جس کے نتیجہ میں عرفان ، عمران وغیرہ نے بھی جوابا فائرنگ کی ۔ اس فائرنگ کے نتیجہ میں فلک شیر گروپ کا عمران بھٹی سکنہ گنجیانہ موقع پر ہلاک جبکہ رانا انوار سکنہ خرم چوریڑہ شدید ذخمی ہوگیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ ذخمی رانا انوار کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیا گیا ہے۔
فائرنگ