غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج کیس،ملزم محسن عزیزکی درخواست ضمانت خارج
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج چلانے والے اور انٹرنیشنل فون کالز کو لوکل کالز میں تبدیل کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والے ملزم محسن عزیزکی درخواست ضمانت خارج کر دی ۔ملزم محسن عزیز کے خلاف ایف ائی اے نے مقدمہ درج کررکھاہے، ملزم نے سیشن عدالت میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی ،گزشتہ روز ایف ائی اے کے پراسیکیوٹر مسعود نسیم نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا ملزم غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج بنائی ہوئی تھی جہاں ملزم غیر قانونی طور پر انٹرنیشنل فون کالز کو لوکل کالز میں تبدیل کرتا تھا ،ملزم نے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے ۔