سعودی وزارت الحج نے پاکستانی حاجیوں کیلئے 5لیٹر زم زم کے دو کین لانے کا مطالبہ مسترد کر دیا
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سعودی وزارت الحج نے پاکستانی حاجیوں کے لیے 5لیٹر زم زم کے دو کین لانے کا مطالبہ مسترد کر دیا،پاکستان نے 10کلو زم زم لانے کی درخواست کی تھی،معلوم ہوا ہے کہ سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ زم زم سمیت حج کے تمام معاملات پوری دنیا سے آنے والے حجاج کے لیے طے ہوتے ہیں اس لیے مجبوری ہے،صرف پاکستان کے لیے 10کلو زم زم کی اجازت ممکن نہیں ہے۔