عمرا ن خان معروف بیٹا ، آپ لوگوں کو حسد کیوں محسوس ہوا؟ ،اہلیہ مہاتیر محمد

عمرا ن خان معروف بیٹا ، آپ لوگوں کو حسد کیوں محسوس ہوا؟ ،اہلیہ مہاتیر محمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوا لالمپور (آ ئی این پی) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی اہلیہ سیتی حسما محمد علی نے وزیر اعظم عمرا ن خان کا ہا تھ پکڑ کر تصو یر کھنچوا نے کی و جہ بیان کر تے ہو ئے بتا یا ہے کہ وہ ایک معروف بیٹا ہے جو ہما رے گھر آ یا تھا ، ۔ اس میں غلط کیا تھا؟ لوگوں کو حسد کیوں محسوس ہوا؟ غیر ملکی میڈ یا کے مطا بق ملا ئیشین خا تون اول نے بد ھ کو ایک تقر یب میں وزیراعظم عمران خان کا ہاتھ پکڑنے کے حوالے سے اپنے تاثرات شیئر کیے،انہوں نے بتایا، 'مہاتیر محمد نے ایک تصویری سیشن کا اہتمام کیا، آپ فوٹوگرافرز بھی وہاں موجود تھے، آپ جانتے ہیں کہ کیا ہوا۔ اس وقت عمران خان جانے والے تھے۔ لہذا ہم تصویر کھنچوانے کے لیے کھڑے ہوئے، میں نے عمران خان سے پوچھا کہ کیا میں آپ کا ہاتھ پکڑسکتی ہوں، انہوں نے جواب دیا، بالکل۔خاتون اول کے مطابق، 'میں نے ان کا ہاتھ پکڑ لیا، میں نے یہ اس لیے کیا کیوں کہ وہ ایک معروف بیٹا ہے، جو ہمارے گھر آیا تھا۔ اس میں غلط کیا تھا؟ آپ لوگوں کو حسد کیوں محسوس ہوا؟۔

مزید :

صفحہ آخر -