حکومت کاحج پالیسی 2019ء کا اعلان دسمبر کے آخری ہفتے میں کرنے کا اعلان
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج پالیسی 2019ء کا اعلان دسمبر کے آخری ہفتے میں کرنے کا اعلان،سرکاری حج سکیم کی حج درخواستیں 10جنوری 2019ء سے وصول کرنے اور25جنوری کو قرعہ اندازی کی تجویز،بنکوں کو حج فارم اور درخواستوں کی وصولی کی تیاری کرنے کی ہدایت ،ریڈ ایبل انٹرنیشنل پاسپورٹ جس کی معیاد 10فروری 2020ء ہو حج درخواست کے لیے کارآمد ہو گا،سعودیہ میں ٹرانسپورٹ جدہ،مکہ ،مدینہ،مشاعر کی بسوں اور ٹرین کے کرایوں میں اضافہ،سرکاری حاجیوں کے لازمی واجبات 1089سے بڑھا کر 1600ریال کردئیے گئے، سعودی ریال کی قیمت بڑھنے اور ائیر لائنز کے کرائے بڑھنے کی وجہ سے سرکاری سکیم کا پیکج بنانے میں شدیدمشکلات کا سامنا،گزشتہ سال کے مقابلے میں اگر صرف ریال کی قیمت بڑھنے کے حساب سے پیکج بڑھایا جائے تو ایک لاکھ20ہزار بڑھانا پڑے گا،معلوم ہوا ہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور نے 20دسمبر تک حج پالیسی تیار کر کے کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
حج پالیسی