دنیا بھر میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں امریکہ خود ملوث

دنیا بھر میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں امریکہ خود ملوث

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما فرید پراچہ نے کہا ہے کہ دنیا کے کسی ممالک میں سے اگر سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کسی ملک نے کی ہیں تو وہ خود امریکہ ہے وہ کون ہوتا ہے پاکستان کانام بلیک لسٹ ممالک کی فہرست میں ڈالنے والا اس کو اپنے ملک کا نام سب سے پہلے نمبر پر ڈالنا چاہئے ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں بات کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ کسی ملک کے خلاف سب سے پہلے ایٹمی طاقت استعمال کرنے والا بھی امریکہ ہے اور اس نے اب تک بیس کے قریب ممالک کے ساتھ لڑائی کرکے بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کواس کی دھمکیوں کو کسی خاطر میں نہیں لانا چاہئے اور اس پر امریکہ کو صرف جواب نہیں بلکہ منہ توڑ جواب دینا چاہئے ۔

مزید :

صفحہ آخر -