ہمیں خود دیکھناچاہئے ہم اقلیتوں کیلئے جو کررہے ہیں کیا اس سے مطمئن ہیں ؟

ہمیں خود دیکھناچاہئے ہم اقلیتوں کیلئے جو کررہے ہیں کیا اس سے مطمئن ہیں ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیپلز پارٹی کے سینٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ ہمیں کسی کو نہیں دیکھنا چاہئے بلکہ خود فیصلہ کرنا چاہئے کہ کیا ہم اپنے ملک کی اقلیتوں کیلئے جو کچھ کررہے ہیں ہم اس سے مطمئن بھی ہیں کہ نہیں ۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی کی طرف دیکھنے کی بجائے یا پھر کسی کی طرف سے کوئی رائے آنے کا انتظار کرنے کی بجائے خاموشی سے اپنا کام کرنا چاہئے اور جو حقوق اقلیتوں کے بنتے ہیں وہ انہیں دیتے رہنا چاہئے جس طرح سے ہم انہیں دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آپکے علم میں ہو گا کہ جب ہندوں کی دیوالی کا دن آتا ہے تو اس دن سندھ حکومت ان کے لئے خصوصی اہتمام کرتی ہے اس سے بڑی اقلیتوں کے تحفظ کی اور کیا مثال ہو سکتی ہے اور ان سے اظہار یکجہتی کے لئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے ان کی تقریب میں بھی شرکت کی تھی ۔

مزید :

صفحہ آخر -