پاکستان پر ایسی پابندی نامناسب ،قومی معاملات پر تمام جماعتوں کوایک ہونا چاہئے

پاکستان پر ایسی پابندی نامناسب ،قومی معاملات پر تمام جماعتوں کوایک ہونا ...

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے تو پاکستان کے سب

سے بڑے صوبے پنجاب کا ایک اقلیتی شخص کو وزیر خزانہ بنا کر اس کا عملی نمونہ پیش کیا تھا جس کو پوری دنیا نے سراہا تھا اس لئے پاکستان پر اس طرح کی پابندی عائد کرنا مناسب نہیں ہے ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پہلے دن سے حکومت سے یہ مطالبہ کررہی ہے کہ خارجہ امور کے ایشوز کو فی الفور اسمبلی میں لا کر ایک مشترکہ خارجہ پالیسی قوم کے سامنے لائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس اہم اور فوری نوعیت کے ایشوز کو اسمبلی لایا جائے اور ایک مشترکہ موقف کے زریعے دنیا کو بتایا جائے کہ قومی معاملات پر پاکستان کی حکومت اور تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر ہیں اسی سے پاکستان کی عزت میں اضافہ ہو گا ۔

طلا ل چوہدری

مزید : صفحہ آخر