تمام ا رکان کو مساوی حقوق دینا اولین ترجیح ،اسد قیصر

تمام ا رکان کو مساوی حقوق دینا اولین ترجیح ،اسد قیصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی )سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے میرے لیے تمام ارکان اسمبلی قابل تعظیم اور قابل قدر ہیں ، تمام جماعتوں کے ا رکان کو مساوی حقوق دینا میری اولین ترجیح ہے،میری زندگی کا بیشتر حصہ علماء کرام اور دینی حلقوں کی صحبت میں گزرا ہے،میں ان سے خصو صی رغبت رکھتا ہوں،حکومت اور اپوزیشن کے تجربہ کار ارکان کو اپیل کرو ں گا وہ ایوان کی کارروائی کو موثر طریقے سے چلانے میں اپنا کردار ادا کریں، متحدہ مجلس عمل کے ارکان قومی اسمبلی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی۔ملاقات کرنیوالوں میں، آفرین خان ، زاہد اکرم درانی ، محمد انور،اسعد محمود، منیر خان اورکزئی ، محمد جمال الدین ، عبد الشکور، عبدالواسع، کمال الدین ، صلاح الد ین ایوبی، ، عصمت اللہ، سید محمود شاہ، جیمزاقبال، عالیہ کامران اور شاہدہ اختر علی شامل تھے ۔ اجلاس میں حکومتی وزراء وزیر دفاع پرویز خٹک ، وزیر خارجہ شاہ محمود حسین قریشی اور وزیرمملکت پارلیمانی امور علی محمد خان خصوصی طور پر مدعو تھے۔ اسد قیصرکامزید کہناتھا کہ اپوزیشن اور حکومت ایوان کے دو جزو ہیں اور ان کی بدولت ہی قانون سازی عمل میں لائی جا سکتی ہے ، اختلاف رائے رکھنا ہر رکن و ہر جماعت کا حق ہے مگر ماحول کو ساز گار رکھنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، تمام اراکین قائمہ کمیٹیوں کے قیام اور قانون سازی میں پیدا ہو نیو ا لے جمود کو توڑنے میں آگے بڑھیں ، اس موقع پر متحدہ مجلس عمل کے جانب سے سپیکر کو احسن طریقے سے ایوان کی کارروائی چلانے کی یقین د ہا نی کراتے ہوئے کہا گیا ایم ایم اے حکومت کے نرم خو اور لچک رکھنے والے اکابرین سے مل کر ماحول کو ساز گار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -