صوبیدار رفیق احمد کو میجر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی
تیمرگرہ ( بیو رورپورٹ ) ڈپٹی کمشنر شوکت علی یوسف ز ئی نے صو بیدار رفیق احمد کو دیرلیویر کے صوبیدار میجر کے عہدے پر ترقی د ے دیدی ،اعلامیہ جاری ہونے کے بعد پنجکوڑہ ہاوس بلا مبٹ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد ارشاد خان بشمول لیویز فور س کے اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،تقریب کے دوران کمانڈ نٹ دیر لیویز /ڈپٹی کمشنر شوکت علی یوسف زئی نے صو بیدار رفیق احمد کوصوبیدار میجر کے عہد ے پر ترقی کے بیج لگوائے جبکہ لیویز اہلکاروں نے ہار پہنا کر نئے صو بیدار میجر کااستقبال کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شوکت علی یوسف ز ئی نے واضح کیا کہ دیرلیویز کے شاندار ماضی پر سب کو فخر ہے ،علاقہ میں امن امان کے قیام ،دہشت گردی کے خاتمہ میں لیویز اہلکاروں کے فعال کردار اور قر با نیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جا ئیگا ،انہوں نے اس امید کااظہار کیا کہ نئے صو بیدار میجر رفیق احمد فور س کے صلا حیتوں میں اضافہ کے لئے پوری کوشش کر ینگے