ہنگو، تحصیل ٹل میں غیر قانونی بجلی کنکشنزکے خلاف گرینڈآپریشن جاری

ہنگو، تحصیل ٹل میں غیر قانونی بجلی کنکشنزکے خلاف گرینڈآپریشن جاری

پشاور( سٹا ف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹل محمد علی شاہ کی زیرنگرانی تحصیل ٹل کے علاقہ یوسف خیل میں غیر قانونی بجلی کنکشنزکے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔پیسکو کے متعلقہ حکام بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔ آپریشن کے دوران کئی غیر قانونی کنکشنز کاٹ دئیے گئے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹل نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی غیر قانونی کنکشن لگانے کی اجازت نہں دی جائے گی اور حکومتی احکامات کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر غیر قانونی کنکشنزکے خلاف یہ آپریشن بلاتعطل جاری رہے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ رضاکارانہ طورپر غیر قانونی کنکشنز اورکنڈے ہٹائیں اور پیسکو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کرکے محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر