حلقہ پی پی 168لاہور میں ضمنی الیکشن آج ہونگے ، تمام تیاریاں مکمل

حلقہ پی پی 168لاہور میں ضمنی الیکشن آج ہونگے ، تمام تیاریاں مکمل

لاہور(جنرل رپورٹر،نمائندہ خصوصی )صوبائی دارلحکومت میں آج پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 168 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ ہو گی جس میں 1لاکھ 26 ہزار 9 سو 12 ووٹرز رائے حق دہی استعمال کریں گے۔حلقے میں 73 ہزار 7 سو 24 مرد ووٹرز جبکہ 53 ہزار 1 سو 88 خوا تین ووٹ کاسٹ کریں گی۔ حلقے میں کل83 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 16 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے،جہاں رینجرز کے دستے تعینات کیے جائیں گے۔ پولنگ صبح آٹھ بجے سے لیکر شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔آج کے انتخاب میں 12امیدواروں میں مقابلہ ہو گا ،اصل مقابلہ مسلم لیگ ن کے امید وار رانا خالد محمود قادری اور تحریک انصاف کے ملک اسد علی کھوکھرمیں مقا بلہ ہو گا ۔یہ نشست مسلم لیگ کے سعدرفیق کی طرف سے خالی کی گئی تھی جس میں آج پی ٹی آئی اور ن لیگ میں کانٹے دار مقابلہ ہو گا ۔ آ ج اس حلقے میں تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ہو گی ۔

پی پی 168لیکشن

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر