پنجاب میں ہر قسم کے تقرروتبادلوں پر پابندی عائد ، نوٹیفکیشن جاری
لاہور (آن لائن) حکومت پنجاب کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں ہر قسم کے تقرروتبادلوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ نوٹیفکیشن ایس اینڈ جی اے ڈی کے آئی اینڈ سی ونگ کے سیکرٹری محمد مسعود مختار نے جاری کیا۔ جس کے مطابق اگر کہیں تقرروتبادلوں کی بہت ضرورت ہوئی تو اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے منظوری لینے کے بعد یہ تبادلے ہو سکیں گے تاہم سکولز ایجوکیشن پر تقرروتبادلوں پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا۔
نوٹیفکیشن جاری