مردان ،سکول میں پی ٹی آئی کے نغمے گانے پر تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پیش

مردان ،سکول میں پی ٹی آئی کے نغمے گانے پر تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پیش

مردان (آن لائن)مردان کے سرکاری سکول میں تحریک انصاف کا نغمہ پڑھنے کی تحقیقات کرنے والے کمیٹی نے انکوائری رپور ٹ پیش کر دی،کمیٹی کی سفارش کی روشنی میں محکمہ ایجوکیشن نے سکول ہیڈ ماسٹر کو جبری ریٹائر کر دیا اور 4اساتذہ کے دوردراز تبادلے بھی کر دیئے ۔تفصیلات کے مطابق مردان میں پی ٹی آئی کے مقامی ایم پی اے ملک شوکت ایک سرکاری سکول کی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے تھے تو وہاں پر سکول انتظامیہ کے جانب سے مقامی ایم پی اے کو خوش کرنے کیلئے پی ٹی آئی کے نغمے بچوں سے پڑھوائے گئے جس کی خبر میڈیا پر آئی تو محکمہ ایجوکیشن نے واقعہ کا نوٹس لیا اور انکوائری کمیٹی تشکیل دی ۔ انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ محکمہ ایجوکیشن کو پیش کر دی جس میں ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی سفارش کی ،کمیٹی انکوائری رپورٹ میں سارے واقعہ کا قصور وار ہیڈماسٹر کو ٹھہرایاگیا ہے ۔ محکمہ ایجوکیشن نے انکوائری کمیٹی کی سفارش پرعملدرآمد کرتے ہوئے سکول کے ہیڈماسٹر کو جبری ریٹائر کر دیا جبکہ 4مزید اساتذہ کے دور دراز علاقوں میں تبادلے کر دیئے۔

کمیٹی سفارشات

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر