پیراگون سکینڈل ،قیصر امین کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21دسمبر تک توسیع
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن بخاری نے پیراگون سٹی کیس میں گرفتار قیصر امین بٹ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21دسمبر تک توسیع کردی۔ عدالت نے قیصرامین بٹ کو ان کے وکیل کی درخواست پر پی آئی سی بھجوانے کی ہدایت کی ہے ۔احتساب عدالت میں پولیس نے قیصر امین بٹ کو پیراگون سیٹی کیس میں جیل سے لا کر پیش کیا ،عدالت کو بتایا گیا کہ قیصر امین بٹ کا جوڈیشل ریمانڈ ختم ہوگیا ہے ،عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی جائے جس پر عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ میں 21دسمبر تک توسیع کردی اورجیل سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا کہ قیصر امین بٹ کو21دسمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت میں وکیل صفائی حاحبزادہ مظفرعلی نے عدالت کو درخواست دی کہ قیصر امین بٹ کو دل کی تکلیف ہے ،ڈاکٹر نے بھی پی آئی سی کے لئے سفارش کی ہے ،درخواست پر عدالت نے قیصر امین بٹ کو پی آئی سی داخل کرانے کی ہدایت جاری کردی ۔
قیصر امین بٹ
لاہور(نامہ نگارخصوصی) پیراگون سٹی سکینڈل میں خواجہ برادران کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے قیصر امین بٹ نے جیل سے رہائی کیلئے لاہورہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ مسٹر جسٹس محمد طارق عباسی اور مسٹر جسٹس مرزا وقاص رؤف پر مشتمل ڈویژن بنچ نے اس سلسلے میں قیصر امین بٹ کی طرف سے دائر درخواست پر نیب حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کر لیا ۔درخواست میں وعدہ معاف گواہ بننے اور تفتیش مکمل ہونے کے باوخود جیل سے رہا نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے ،قیصر امین بٹ کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے وعدہ معاف گواہ بن کر بیان ریکارڈکروادیاہے۔ عدالت نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی نیب لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب مانگ لیاہے۔
وعدہ معاف گواہ