مختصر مدت میں کچھ اصلاحات تکلیف دہ ہوں گے لیکن کرنی ضرور ہیں : خسرو بختیار

مختصر مدت میں کچھ اصلاحات تکلیف دہ ہوں گے لیکن کرنی ضرور ہیں : خسرو بختیار

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے کہا کہ مختصر مدت میں کچھ اصلاحات تکلیف دہ ہوں گی لیکن کرنی ہیں،نجی سیکٹر کی سرمایہ کاری جی ڈی پی کا دس فیصد ہے،ہماری جی ڈی پی گروتھ چار جبکہ بھارت کی آٹھ فیصد ہے۔ بدھ کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ نجی مشروب کمپنی بائیس کروڑ دس لاکھ ڈالر کی مارکیٹ رکھتی ہے۔ نجی سیکٹر کی سرمایہ کاری جی ڈی پی کا دس فیصد ہے۔ سیونگ ریٹ جی ڈی پی کا دس فیصد ہے بھارت میں تیس فیصد ہے ہماری جی ڈی پی گروتھ چار جبکہ بھارت کی آٹھ فیصد ہے۔ شرح تعلیم‘ جی ڈی پی ‘ ٹیکس ایشو علاقے کے کئی ممالک سے کم ہے مختصر مدت میں کچھ اصلاحات تکلیف دہ ہوں گی لیکن کرنی ہیں۔

خسرو بختیار

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر