ایم کیو ایم کا سی این جی کی بندش پر گہری تشویش کا اظہار
کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے سی این جی کی غیر اعلا نیہ مد ت تک بند ش اور ٹرانسپورٹ بند ہو نے کے نتیجے میں عوام کو پیش مشکلا ت پر گہر ی تشویش کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا ہے کہ سی این جی کی بحالی کیلئے حکو مت سندھ فوری متبا دل انتظا ما ت بر وئے کا ر لا ئے عوام ٹرانسپو رٹ کی بند ش سے روزگار سمیت شدید تکالیف کے عمل سے گزر رہے ہیں اسلئے ٹرانسپو رٹ اتحا د کے ساتھ مذاکر ات کر کے انکی ہڑتا ل ختم کر ائی جا ئے اور سی این جی کی کم از کم کر اچی میں بحال کو یقینی بنا یا جا ئے جو معاشی حب ہے اور اس ساری صورتحا ل سے معاشی معاملا ت بھی ابتر ہو رہے ہیں ۔