پولیس ٹریننگ کالج سعیدآباد میں 102ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس ٹریننگ کالج سعیدآباد میں102ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے 1124ریکروٹس تربیت کے جملہ مراحل کی کامیاب تکمیل کے بعد پاس آؤٹ ہوئے ۔تقریب میں صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز سید ناصرحسین شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام اور امریکن قونصلیٹ جنرل جوآن ویگنر کے علاوہ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ سندھ،ڈی آئی جی ٹریننگ،ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی،ڈی آئی جی ویسٹ،ڈی آئی جی سی آئی اے اور پرنسپل پی ٹی سی سعید آباد نے بھی موجود تھے ۔آئی جی سندھ نے اپنے خطاب میں پاس آؤٹ ہونیوالے ریکروٹس اور انکے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں فخر کرنا چاہیئے کہ آپ کے بچے آج سندھ پولیس کا حصہ بن گئے ہیں۔انہوں نے جوانوں سے کہا کہ پولیس کا کام چیلنجنگ ہے اپنی عملی زندگی میں ایسے اقدامات اٹھائیں جس سے محکمہ پولیس کی شہرت اور نیک نامی میں مذید اضافہ ہو۔تفویض کردہ ذمہ داریاں انتہائی لگن محنت اوردیانت داری سے انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس وہ پولیس ہے جسکے 2500 سے زیادہ افسران اور جوان امن کی راہ میں شہید ہوئے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔یہ وہ پولیس ہے جس کی پیشہ ورانہ مہارت اور تجربوں کو ناصرف صوبائی بلکہ دیگر صوبوں کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں اور عالمی سطح پر بھی سراہا جاتا ہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی ممکنہ کمی یا خامی کی اصلاح کے لیئے ہماری رہنمائی کریں۔سیدناصر حسین شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ قیام امن کے حوالے سے کسی بھی معاشرے میں پولیس کا کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے اور یہ پولیس کے افسران اور جوان ہی ہوتے ہیں جو جرائم کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہوتے ہیں۔ملک اور عوام کے لیئے اپنی قیمتی جانوں تک کی پرواہ نہ کرنیوالے شہداء سندھ پولیس کی خدمات کو میں خراج عقیدت اورسلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے جملہ امور واقدامات160 کو تقویت دینے کے لیئے 160 بجٹ زیادہ رکھا گیا یے اورحکومت سندھ کو اس بات کا بخوبی ادراک ہے کہ صوبے میں امن و امان کا اصل سہرا سندھ پولیس کے سرجاتاہے ۔پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد میں 235شوٹنگ سیمولیٹر سسٹم235 کا افتتاح امریکین قونصل جنرل جوآن ویگنر،آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام اورسیدناصر حسین شاہ نے مشترکہ طور پرکیا اور سسٹم کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔تقریب سے امریکی قونصل جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ160 دہشتگردی کے خلاف امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے ۔