تم سے پہلے بھی اک شخص کو خدا ہونے پہ یقین تھا،بلاول بھٹو کا ٹوئٹ

تم سے پہلے بھی اک شخص کو خدا ہونے پہ یقین تھا،بلاول بھٹو کا ٹوئٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شعر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم سے پہلے بھی اک شخص کو خدا ہونے پہ یقین تھا۔بلاول بھٹو زرداری نے حبیب جالب کی نظم کا شعر ٹویٹ کردیا۔ اگرچہ انہوں نے واضح نہیں کیا کہ ان کا اشارہ کس کی طرف ہے تاہم موجودہ صورتحال میں اس ٹوئٹ کو حکومت پر تنقید کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔ بلاول بھٹو نے ٹوئٹ کیا کہ تم سے پہلے وہ جو اک شخص یہاں تخت نشیں تھا، اس کو بھی اپنے خدا ہونے پہ اتنا ہی یقیں تھا۔واضح رہے کہ جعلی اکانٹس کیس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف جے آئی ٹی تحقیقات کررہی ہے جب کہ اس کیس میں بلاول بھٹو کو بھی سوال نامہ بھجوایا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر