درازنے سال کے اختتام پر 12.12 سیل کا آغاز کر دیا
کراچی (پ ر)آن لائن ای شاپنگ پورٹل ’’دراز ڈاٹ پی کے‘‘ نے سال کے اختتام پر اپنی 12.12 سیل کا آغاز کر دیا ہے جس میں تمام کیٹیگریز پر خصوصی رعایتوں کے علاوہ کولیکٹ ایبل واؤچرز، کریزی واؤچرز اور پے منٹ پارٹنرز کی طرف سے دلکش رعایتیں فراہم کی گئی ہیں۔ دراز کی 12.12 سیل میں ان تمام مصنوعات کی خریداری کیلئے ایک سنہری موقع فراہم کیا گیا ہے جن پر پورا سال صارفین کی نگاہ رہتی ہے۔ 12.12 سیل کے موقع پر پے منٹ پارٹنرز یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، میزان بینک اور ایزی پیسہ کی جانب سے 20 فیصد تک اضافی رعایت اور 8000 روپے مالیت تک کے کریزی واؤچرز بھی فراہم کئے گئے ہیں جس کے باعث صارفین اپنے جیب پر کم بوجھ کے ساتھ شاپنگ کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ دراز کی 12.12 سیل میں بہت سی مصنوعات شامل ہیں جن کے بارے میں فیصلہ کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن اس ضمن میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ دراز نے صارفین کی آسانی کیلئے 12 خصوصی آئٹمز کا انتخاب کیا ہے۔ ان اشیاء میں Redmi S2 موبائل فون بھی شامل ہے جو 20,999 روپے کی خصوصی قیمت پر فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس فون میں 4 جی بی ریم، 64 جی بی سٹوریج، ڈوئل کیمرہ، 4G LTE، فنگر پرنٹ خصوصیات شامل ہیں۔