ٹیلی نار یوتھ فورم کے زیر اہتمام اوسلو فائنل کا انعقاد

ٹیلی نار یوتھ فورم کے زیر اہتمام اوسلو فائنل کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)ٹیلی نار یوتھ فورم نے اوسلو فائنل کا انعقاد کیا جس میں چار نئے آئیڈیاز پیش کئے گئے جو موبائل اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو انسانی صحت کے فائدہ کیلئے ممکن بناتے ہیں۔ 16 ویں ٹیلی نار یوتھ فورم کے مندوبین 2018-19ء پروگرام کے لئے گزشتہ چار روز سے عالمی صحت میں عدم مساوات کو کم کرنے سے متعلق حل تیار کرنے کے لئے اوسلو میں مصروف عمل تھے۔ صحت سے متعلق ان چیلنجز میں زراعت، صاف پانی کو یقینی بنانا، غیر متعدی امراض کو بڑھنے سے روکنا اور بڑھتی ہوئی بالغ آبادی کو مدد کی فراہمی شامل ہیں۔ مندوبین کی چار ٹیموں نے جیوری کے سامنے اپنی تجاویز پیش کیں جس میں یونیسف کے ڈائریکٹر برائے کارپوریٹ پارٹنر شپس اینڈ انوویشن عامر فرید، SHE کی سی ای او سوسانے کالوزا، ٹیلی نار گروپ کے ای وی پی اینڈ ہیڈ آف پیپل سیسلے ہیوچ اور ٹیلی نار ہیلتھ کے چیف گروتھ آفیسر میتھیو گوئل فورڈ شامل ہیں۔ ٹیلی نار گروپ کے صدر اور سی ای او سگوے بریکے نے اس موقع پر کہا کہ ہر سال ہم ٹیلی نار یوتھ فورم منعقد کرتے ہیں تاکہ دنیا میں تبدیلی کا آغاز کرنے کے خواہش مند نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک عالمی پلیٹ فارم مہیاء کیا جا سکے۔ ہم نے نوبل پیس سینٹر کے ساتھ اس پروگرام کا آغاز نوبل پیس پرائز کے موقع پر کیا۔ ہمارا مقصد فوری سماجی چیلنجوں کے لئے پائیدار، ڈیجیٹل حل کی تیاری کیلئے درکار وسائل اور مہارت کے ساتھ ان نوجوان رہنماؤں کو مربوط کرنا ہے۔ انہوں نے ان نوجوان رہنماؤں کی تجاویز پر مسرت کا اظہار کیا۔ ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او عرفان وہاب خان نے اس موقع پر کہا کہ ہم اس سال ٹیلی نار یوتھ فورم کے مندوبین کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ان کے اختراعی ڈیجیٹل حل عالمی صحت میں عدم مساوات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سب کے لئے صاف پانی اور غیر متعدی امراض کے خطرہ میں کمی کے منصوبوں پر پاکستانی مندوبین کو کام کرتے ہوئے دیکھ کر ہمیں انتہائی خوشی ہوئی ہیں۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ٹیلی نار یوتھ فورم کے ذریعے ہم ایک بہتر مستقبل کو تشکیل دینے کے قابل ہوں گے جس میں ہماری آنے والی نسلوں کے لئے زیادہ مواقع اور کم چیلنجز ہوں گے۔