70کلو میٹرسوات موٹروے ایکسٹنشن منصوبے پر جلد کام شروع ہوگا، اکبرایوب خان

70کلو میٹرسوات موٹروے ایکسٹنشن منصوبے پر جلد کام شروع ہوگا، اکبرایوب خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ چکدرہ سے مینگورہ تک 70 کلومیٹر سوات موٹروے ایکسٹنشن منصوبے پر جلد کام شروع کرویا جائے گا ۔ جبکہ دیہی اور پسماندہ علاقوں کے سٹرکوں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ سوات موٹروے منصوبے کی ایکسٹنشن سے جہاں روزگار کے مواقعوں میں بہتری آئے گی وہاں پر عوام کو آمددورفت کی بہتری سہولیات میسر ہوں گی اور سیاحت کے شعبہ میں بھی بہتری آئے گی۔ انہون نے اِن خیالات کا اظہار ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اِس موقع پر وزیربلدیات و دیہی ترقی شہرام خان ترکئی ، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو شہاب خٹک سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجےئرنگ بہرامند اور دیگر حکام بھی موجود تھے ۔ اکبر ایوب خان نے تعمیراتی کاموں کی بر وق تکمیل اور معیاری کام کو یقینی بنانے کے لئے کام کی سائیٹ پر چھوٹے موبائیل یونٹ کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی ۔ اجلاس میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے ساتھ جاری منصوبے پراونشنل روڈز پراجیکٹ پر تفصیلی بحث ہوئی۔ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے حکام نے منصوبے کے لئے بہت جلد فنڈز کے اجرا ء کی یقین دہانی کرائی۔ جبکہ اُن کیساتھ تمام منصوبوں کو دسمبر کے مہینے کے آخر میں حتمی شکل دینے سے بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان نے کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو اور پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کے ادارے پانی کے منصوبوں پر اکھٹے کام کریں گے۔ انہوں نے جاری ترقیاتی پروگرام اور اس پراجیکٹ میں ور کروں، اہلکاروں اور انجنیئرز کو بہترین سیکیورٹی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ جبکہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کے تحت عوام کو پینے کا صاف پانی میسر ہو گا۔ اکبر ایوب خان نے حکام کو دیہی علاقوں کی سڑکوں کی تعمیر اور مرمت پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت جاری کر تے ہوئے کہا کہ معیاری میٹیریل کے استعمال کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ مقررہ وقت تک کام مکمل کیا جانا چاہیئے جسمیں تا خیر ہر گز برداشت نہیں ہو گی ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر کو سوات موٹر وے منصوبے پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔