غیرملکی ماڈل کیس، پراسیکیوٹرکے چھٹی پر ہونے کے باعث سماعت آج تک ملتوی
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے منشیات سمگلنگ کیس میں ملوث غیرملکی ماڈل ملزمہ کے کیس کی سماعت پراسیکیوٹرکے چھٹی پرہونے کے باعث آج 13دسمبر تک ملتوی کردی۔
ملزمہ کے وکیل کا کہنا کیس میں کوئی سچائی نہیں کسٹم حکام مقدمہ کو طول دے رہے ہیں۔منشیات سمگلنگ کیس میں ملوث غیرملکی ماڈل ٹریزا ہلسکووا کو گزشتہ روز جیل سے سیشن عدالت میں پیش کیا گیا۔ایڈیشنل سیشن جج علی رضا کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت کوبتایا گیا کہ کسٹم۔پراسیکیوٹرآفتاب احمد چھٹی پرہیں جس وجہ سے عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔ ملزمہ چیک ری پبلک کی شہری ہے اورماڈلنگ کیلئے پاکستان آئی، واپس جاتے ہوئے لاہورائیرپورٹ پرمنشیات سمگلنگ کے الزام میں اسے گرفتارکیا گیا،عدالت ملزمہ کوالزامات سے متعلق آئندہ سماعت پرسوالنامہ دے گی،ملزمہ کے وکیل کا کہنا ہے ماڈل ٹریزا یلسکووا پرالزام بے بنیاد ہیں۔مقدمے کے مطابق ملزمہ کے سامان سے ساڑے 8کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔