اسے کیوں لایا گیا ہے؟سپریم کورٹ میں وعدہ معاف گواہ کو لانے کا سن کر سعد رفیق پریشان ہو گئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو ریلوے خسارہ کیس میں سپریم کورٹ میں پیش کردیاگیا،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم پرجبرکیا جارہا ہے ناانصافی کی جا رہی ہے ،احتساب کے نام پر انتقام لیا جا رہا ہے ،ایک دن انصاف ضرور ہو گا۔
صحافی نے سوال”قیصرامین بٹ کو آپ کیخلاف وعدہ معاف گواہ بنا کر لایا گیاہے ؟“سن کر سابق وزیر ریلوے پریشان ہو گئے ان کا کہناتھا کہ اسے کیوں لایا گیا ہے ؟۔