اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی قرار داد اتفاق رائے سے منظور
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ تمام ممالک بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے مزید اقدامات کریں۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی حمایت میں قرار داد پیش کی, جسے اتفاق رائے منظور کرلیا گیا۔
ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا قرار داد میں مذاہب تہذیبوں کے درمیان بات چیت کو فروغ دینے پر زور دیا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کردہ پاکستانی میں کہا گیا ہے کہ مقصد کے حصول کےلئے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ تمام ممالک بین المذاہب ہم آہنگی کےلئے مزید اقدامات کریں۔