پی ٹی وی کرپشن کیس،شاہدمسعودکی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست پر وفاق اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست پر وفاق اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں پی ٹی وی کرپشن کیس میں گرفتار اینکرپرسن ڈاکٹر شاہد مسعودنے ضمانت بعدازگرفتاری کیلئے درخواست دائر کردی،اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے درخواست کی سماعت کی ،عدالت نے سماعت20 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے وفاق اورایف آئی اے کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔