لاہور ہائیکورٹ؛ متعدد بار ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ؛ متعدد بار ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لائسنس منسوخ ...
لاہور ہائیکورٹ؛ متعدد بار ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکم

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہو رہائیکورٹ نے متعدد بار ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے اوور سپیڈنگ کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کا حکم دیدیا۔عدالت نے چیف ایگزیکٹوسیف سٹی پروجیکٹ سے 17 دسمبرتک عملدرآمدرپورٹ طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے متعددبارٹریفک رولزکی خلاف ورزی کرنیوالوں کے لائسنس منسوخی کاحکم دیدیا،عدالت نے اوورسپیڈنگ کرنیوالوں کےخلاف بھی کارروائی کاحکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کےخلاف بلاامتیازکارروائی کی جائے،عدالت نے چیف ایگزیکٹوسیف سٹی پروجیکٹ سے 17 دسمبرتک عملدرآمدرپورٹ طلب کر لی۔

مزید : قومی