وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان سپریم کورٹ پہنچ گئیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان سپریم کورٹ پہنچ گئیں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کر ے گا ۔ کیس میں پیش ہونے کیلئے علیمہ خان سپریم کورٹ پہنچ گئیں ہیں ۔
علیمہ خان کی دبئی میں جائیدادیں سامنے آ ئی تھیں جس کے بعدایف بی آرکی جانب سے تحقیقات کی گئیں پھر یہ خبر سامنے آئی کہ علیمہ خان نے جرمانے کے طور پر آدھی جائیداد ایف بی آر کو دیدی ہے ۔ جب یہ معاملہ میڈیا میں زبان زد عام ہوا تو چیف جسٹس ثاقب نثار نے از خودنوٹس لیتے ہوئے ایف بی آر کو ریکارڈ سمیت طلب کیا ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے علیمہ خان کو بھی طلب کیا گیا تھا اور وہ آج پیش ہونے کیلئے عدالت عظمیٰ پہنچ گئیں ہیں ۔