علیمہ خان کی سپریم کورٹ سے ویڈیو سامنے آ گئی ، ان کے وکیل کون ہیں ؟ جواب آپ سوچ بھی نہیں سکتے

علیمہ خان کی سپریم کورٹ سے ویڈیو سامنے آ گئی ، ان کے وکیل کون ہیں ؟ جواب آپ سوچ ...
علیمہ خان کی سپریم کورٹ سے ویڈیو سامنے آ گئی ، ان کے وکیل کون ہیں ؟ جواب آپ سوچ بھی نہیں سکتے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ سپریم کورٹ میں پیشی کیلئے پہنچ گئیں اور ان کے وکیل سلمان اکرم راجہ ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ بیرون ملک پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کر ے گا جس میں پیش ہونے کیلئے علیمہ خان عدالت عظمیٰ پہنچ گئی ہیں ۔علیمہ خان کی سپریم کورٹ سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنے وکیل سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ کھڑی ہیں جبکہ وہاں پر دیگر اور لوگ بھی موجود ہیں جن کے ساتھ وہ گفتگو کر رہی ہیں تاہم ویڈیو میں آواز واضح نہیں ہے جس کے باعث یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ وہ کس موضوع پر مشاور ت کر رہے ہیں ۔یاد رہے کہ سلمان اکرم راجہ پاناما کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل رہے ہیں ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : قومی