بیرون ملک اکاﺅنٹس کیس،سپریم کورٹ کا سینٹروقار کو گرفتار اور مقدمہ درج کرنے کا حکم

بیرون ملک اکاﺅنٹس کیس،سپریم کورٹ کا سینٹروقار کو گرفتار اور مقدمہ درج کرنے ...
بیرون ملک اکاﺅنٹس کیس،سپریم کورٹ کا سینٹروقار کو گرفتار اور مقدمہ درج کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستانیوں کے بیرون ملک اکاﺅنٹس سے متعلق کیس میں ایف آئی اے کو پیپلزپارٹی کے سینٹر وقار کو گرفتار اور مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے سینٹر وقارکا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور6 کروڑ روپے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے پاکستانیوں کے بیرون ملک اکاﺅنٹس سے متعلق کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس پاکستان نے سینٹر وقار کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ثابت نہیں کرسکے پیسہ کیسے ملک سے باہرلےکرگئے،عدالت نے سینٹر وقار کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا ۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے سینٹر وقار کو حکم دیا کہ آپ 6 کروڑروپے جمع کرائیں،وکیل سینٹر وقار نے کہا کہ میرے موکل کی طرف سے جورقم بنتی ہے وہ دینے کیلئے تیارہیں،چیف جسٹس نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ سینیٹروقارکوگرفتارکریں۔
چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ سینیٹروقارنے ایک ارب روپے پرایمن سٹی لی،سینیٹروقارنے صرف 5 فیصدٹیکس دیا،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سینیٹروقارایک ارب روپے کیسے لےکرآئیں؟چیف جسٹس نے حکم دیا کہ سینیٹروقارکانام ای سی ایل میں ڈال دیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ بادی النظرمیں سینیٹروقارنے دبئی جائیدادمنی لانڈرنگ سے بنائی،لانچزاورہنڈی کے ذریعے پیسہ باہربھجوایاگیا، تفتیش ہوگی توسب پتہ چل جائےگا،ایف بی آرتفتیش کرے گی توپتاچلے گاپیسہ کیسے باہرگیا۔