سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان الیکٹرانک گاڑیوں کی ریس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پہنچ گئے

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان الیکٹرانک گاڑیوں کی ریس کے انتظامات کا ...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان الیکٹرانک گاڑیوں کی ریس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پہنچ گئے

  


جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود ، مشرق وسطیٰ میں پہلی بار منعقد ہونے والی الیکٹرانک گاڑیوں کی ریس فورمولا E گاڑیوں کی تیاریوں کے حوالے سے گراﺅنڈ میں پہنچے جہاں انہوں نے پروٹوکول کو بالائے طاق رکھتے ہوئے انتہائی عوامی انداز میں ریس کے منتظمین سے ملاقات کی اورریسنگ ٹریک کے علاوہ وہاں فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیتے ہوئے اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔ سبق نیوز کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان نے ریس انتظامیہ کے ساتھ انتہائی عوامی انداز اختیار کرتے ہوئے برنچ بھی کیا اور مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر لی گئی تصویر میں ولی عہد کو ریس انتظامیہ کے ہمراہ انتہائی خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے ۔ 

مزید : عرب دنیا