قصور میں قتل کی لرزہ خیزواردات، مرد اور خاتون کی لاشیں درخت سے لٹکادی گئیں

قصور میں قتل کی لرزہ خیزواردات، مرد اور خاتون کی لاشیں درخت سے لٹکادی گئیں
قصور میں قتل کی لرزہ خیزواردات، مرد اور خاتون کی لاشیں درخت سے لٹکادی گئیں

  


قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے شہرقصور میں قتل کی لرزہ خیز واردات سامنے آئی ہے جہاں لڑکی اورلڑکے کو قتل کرکے ان کی لاشیں ایک درخت کیساتھ لٹکادی گئیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا اور لاشیں قصور بائی پاس کے قریب کھیتوں میں درخت سے لٹکا دی گئیں، جس کی اطلاع مقامی افراد نے پولیس کو دی، مقتول لڑکے کی عمر 25 سال اور وہ لاہور کے علاقے اچھرہ کا رہائشی ہے جس کے پاس سے شناختی کارڈ اور موبائل فون بھی ملا ہے۔ لڑکی کی عمر 16 سے 17 سال کے لگ بھگ ہے، تاہم اس کی شناخت نہیں ہوسکی اور نہ ہی یہ علم ہوسکا کہ اس کا تعلق کہاں سے ہے اور وہ یہاں کیسے پہنچی۔

عینی شاہدین کے مطابق لڑکی برقع پوش تھی جبکہ لڑکے نے سرخ جیکٹ اور شلوار قمیض پہن رکھی تھی،پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ دونوں کو یہاں لاکر قتل کرکے واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔

پولیس کے مطابق لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئیں تاہم آخری اطلاعات تک پوسٹمارٹم شروع نہیں کیاجاسکا۔ ڈی پی او قصور نے بتایاکہ پوسٹمارٹم رپورٹ ملنے کے بعد ہی حقائق معلوم ہوسکیں گے تاہم ہرپہلو سے تفتیش کی جارہی ہے ۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /قصور