”تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیل آ گئی ہے“ کراچی میں ایسی گاڑی کا چالان ہو گیا جسے آج تک کوئی نہ روک سکا تھا، عوام تالیاں بجانے پر مجبور ہو گئے

”تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیل آ گئی ہے“ کراچی میں ایسی گاڑی کا چالان ہو گیا جسے ...
”تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیل آ گئی ہے“ کراچی میں ایسی گاڑی کا چالان ہو گیا جسے آج تک کوئی نہ روک سکا تھا، عوام تالیاں بجانے پر مجبور ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بھرپور کارروائی کا آغاز ہوا تو ہر کوئی ’لائن‘ میں آ گیا جس کے بعد کراچی میں بھی کچھ ایسی ہی صورتحال پیدا ہو گئی اور بلا امتیاز ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔
دلچسپ اور خوشگوار بات یہ ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر اپنے ہی ’پیٹی بھائیوں‘ کو بھی بخشنے کی روایت ختم کر دی ہے جس کی واضح مثال اس وقت ملی جب کراچی ٹریفک پولیس نے ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کی موبائل کو روک لیا اور پھر چالان بھی کر دیا۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے پولیس موبائل کو روکتا دیکھ کر ہجوم بھی جمع ہو گیا اور جب ٹریفک پولیس اہلکار نے چالان کرنا شروع کیا تو خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو کر تالیاں بجا کر داد دینے لگے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس پر پی ٹی آئی کے حمایتی ایک مرتبہ پھر کہنے لگے ہیں کہ ”تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی آ گئی ہے۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔