جب جب ملاقات ہوتی ہے تو عوام پوچھتے ہیں چوروں کو کب پکڑیں گے؟اسد عمرنے نئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے امکان کو مسترد کردیا

جب جب ملاقات ہوتی ہے تو عوام پوچھتے ہیں چوروں کو کب پکڑیں گے؟اسد عمرنے نئی ...
جب جب ملاقات ہوتی ہے تو عوام پوچھتے ہیں چوروں کو کب پکڑیں گے؟اسد عمرنے نئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے امکان کو مسترد کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاہے کہ کسی نئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم پر غور نہیں ہو رہا۔
وزیر خزانہ اسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ زیادہ پڑھے لکھے لوگوں سے ملتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ عمران خان سے کہیں کہ کرپشن، کرپشن کہنا چھوڑ دیں۔اسد عمر نے مزید کہا کہ میری جب جب عوام سے ملاقات ہوئی تو وہ پوچھتے ہیں کہ چوروں کو کب پکڑیں گے ؟۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، انصاف کا تقاضہ یہ ہے کہ اگر جیب کاٹنے والے کو جیل ہوتی ہے تو ملک کو لوٹنے والے کو بھی ہونی چاہیے۔