”سعودی عرب پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرنے والا ہے“

”سعودی عرب پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرنے والا ہے“
”سعودی عرب پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرنے والا ہے“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان ہونے جارہا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں معیشت سے متعلق ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گیند ہمارے کورٹ میں ہے اور کابینہ سے مشورہ لینے کے بعد آئندہ ہفتے اس پر اعلان ہوجائے گا، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دوسرے لوگوں کے ذریعے پیغام پہنچ رہا ہے کہ جلدی کریں۔ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور پاکستان کے عوام کرپٹ لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ عوام کی فلاح کے لیے کام کرنے والوں کی قدر کرتا ہوں اور مجھے صرف اس سے دلچسپی ہے کہ عوام کی بہتری کے لیے کون کام کررہا ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ جب بھی عوام سے ملتا ہوں تو وہ پوچھتے ہیں کہ چوروں کو جیل میں کب ڈالیں گے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ کرپشن کے خاتمے کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، ملک میں انصاف کا تقاضہ یہ ہے کہ جیب کاٹنے والے کو جیل ہو تو ملک لوٹنے والے کو بھی ہو۔

وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں کہ کون سا افسر کس کے قریب ہے، مجھے کام کرنے والے کی قدر ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ جب میں زیادہ پڑھے لکھے لوگوں کے ساتھ بات کرتا ہوں تو یہ کہتے عمران خان کو سمجھائیں کرپشن، کرپشن کی باتوں سے آگے بڑھیں جبکہ عوام کہتے ہیں کہ چوروں کو کب بند کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ایکسینج ریٹ کو جب مصنوعی طور پر برقرار رکھتے ہیں تو اس کے نتیجے میں برآمدات کم اور درآمدات زیادہ ہوتی ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوتے ہیں۔