لاہور میں ناکے پر تعینات خاتون پولیس اہلکار کی پہلی کامیاب کارروائی، برقع پوش خاتون سے کیا برآمد کرلیا؟ آپ بھی جانئے
لاہور (ویب ڈیسک) شیراکوٹ ناکے پر تعینات لیڈی پولیس اہلکاروں کی پہلی کارروائی، خاتون سے ہیروئن برآمد کرلی۔
بتایا گیا ہے کہ شیراکوٹ ناکے پر تعینات لیڈی اہلکار نے تلاشی کیلئے گاڑی کو روکا جس میں سوار برقع پوش خاتون سے ہیروئن برآمد ہوئی، پولیس نے خاتون کو خاوند سمیت حراست میں لے لیا۔
عمیر منشیات سمگلر بتایا جاتا ہے اور وہ اپنی بیوی کے ذریعے اسلام آباد ہیروئن لے کر جارہا تھا۔ پولیس نے مقدمہ د رج کرکے ملزموں کو حوالات میں بند کردیا۔