وزیر ریلوے شیخ رشید کا نابینا افراد کے سکولوں کی تعمیر کیلئے ریلوے پلاٹ دینے کا اعلان

وزیر ریلوے شیخ رشید کا نابینا افراد کے سکولوں کی تعمیر کیلئے ریلوے پلاٹ دینے ...
وزیر ریلوے شیخ رشید کا نابینا افراد کے سکولوں کی تعمیر کیلئے ریلوے پلاٹ دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نابینا افراد کے سکولوں کی تعمیر کےلئے ریلوے پلاٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نابینا افراد کےلئے ریلوے کا ٹکٹ 100 فیصد مفت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نابینا افراد کے سکولوں کی تعمیر کےلئے ریلوے پلاٹ دینے کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سکولوں کےلئے ریلوے پلاٹ ایک روپیہ ماہانہ کرائے پر دیں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ خواہش ہے معذور افراد کی فلاح و بہبود کےلئے بڑا کام کروں، نابینا افراد کےلئے 100 فیصد ریلوے کا فری ٹکٹ کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کی اراضی پر نابینا افراد کے سکول کےلئے جگہ دینے کا اعلان کیا۔ راولپنڈی کے شہریوں کےلئے جلد میگا پروجیکٹ شروع کرنے جا رہا ہوں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ خواہش ہے ان منصوبوں کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان کریں، نالہ لئی ایکسپریس وے کا منصوبہ ایف ڈبلیو او کو دے دیا ہے، غازی بروتھا منصوبہ راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کےلئے ناگزیر ہے۔