وزیر خارجہ کی بات سے 100 فیصد اختلاف، عمران خان پرہیلی کاپٹرکیس میں نیب کاسایہ دن رات منڈلاتا ہے: شہبازشریف

وزیر خارجہ کی بات سے 100 فیصد اختلاف، عمران خان پرہیلی کاپٹرکیس میں نیب کاسایہ ...
وزیر خارجہ کی بات سے 100 فیصد اختلاف، عمران خان پرہیلی کاپٹرکیس میں نیب کاسایہ دن رات منڈلاتا ہے: شہبازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہاہے کہ شاہ محمودقریشی کی بات سے 100 فیصداختلاف کرتاہوں، وزیرخارجہ نے کہاشہبازشریف پرنیب کیس ہے اورہماراکچھ لینادینانہیں، عمران خان پرہیلی کاپٹرکیس میں نیب کاسایہ دن رات منڈلاتا ہے جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان پر بھی نیب میں مالم جبہ میں اراضی سے متعلق کیس ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی ا سمبلی میں اپوزیشن لیڈر پنجاب شہبازشریف نے شاہ محمود قریشی کی جانب سے قومی اسمبلی میں کیے گئے اظہار خیال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن نے چیئرمین پی اےسی کیلئے میرانام تجویزکیاتھا لیکن وزیرخارجہ ایسی بات لے آئے کہ میں خاموش نہیں رہ سکا، چیئرمین پی اےسی کے انتخاب پراپوزیشن کافیصلہ ہٹ دھرمی نہیں،شاہ محمودقریشی کی بات سے 100 فیصداختلاف کرتاہوں،وزیرخارجہ نے کہاشہبازشریف پرنیب کیس ہے اورہماراکچھ لینادینانہیں، یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں یہ ایساہی ہے کہ دوجمع دو۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمودقریشی کی بات حقائق کامنہ چڑانے کے مترادف ہے کیونکہ عمران خان پرہیلی کاپٹرکیس میں نیب کاسایہ دن رات منڈلاتا ہے جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان پر بھی نیب میں مالم جبہ میں اراضی سے متعلق کیس ہے ۔وزیر خارجہ وہ لاجک نہ لے کر آئیں جس کا دفاع نہ صرف آپ کیلئے مشکل ہو جائے بلکہ آپ کی پوری پارٹی کیلئے مشکل ہو ۔
پیپلزپارٹی اورن لیگ میں میثاق جمہوریت ہواتھا ،وزیراعظم عمران خان اورپی ٹی آئی کوچارٹرآف اکنامی کی تجویزدی تھی لیکن پی ٹی آئی نے بڑی حقارت سے تجویزردکردی،اب یہ جاگ گئے ہیں۔ شہبازشریف کا کہناتھا کہ پاکستان کے مفادمیں ایک قدم آگے بڑھنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب اور پی ٹی آئی کا چولی د امن کا ساتھ ہے ،نیب میرے خلاف ایک پیسے کی بھی کرپشن ثابت کر دے تو پارلیمنٹ چھوڑ دوں گا ، مجھے صاف پانی میں نیب بلایا گیا اور وہاں پر آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار کرلیا گیا ،قیامت تک بھی نیب کو میرے کیخلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملے گا ،آدھے پیسے کی بھی کرپشن لے آئے تو میں ہمیشہ کیلئے سیاست چھوڑ دوں گا ۔

مزید :

قومی -