” نوازشریف کے دورمیں میرا گاڑیوں کا شوروم تھا لیکن پریشان تھا، اب شام کو گرم انڈے بیچ کر مطمئن ہوں“

” نوازشریف کے دورمیں میرا گاڑیوں کا شوروم تھا لیکن پریشان تھا، اب شام کو گرم ...
” نوازشریف کے دورمیں میرا گاڑیوں کا شوروم تھا لیکن پریشان تھا، اب شام کو گرم انڈے بیچ کر مطمئن ہوں“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی اور مختلف ادارے حکومتوں کی کارکردگی جانچنے یا اپنے مداحوں کی ذہنیت کا اندازہ لگانے کے لیے سروے کا انعقاد کرواتے رہتے ہیں، اب سینئر صحافی صابر شاکر کے مداحوں کی طرف سے بنائے گئے اکاﺅنٹ سے بھی مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے دورحکومت کا موازنہ کرتے ہوئے عوامی رائے جاننے کی کوشش کی گئی لیکن ایک شہری نے جواب میں ایسی بات کہہ دی کہ صارفین کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہوجائے گا۔
صارفین سے سوال کرتے ہوئے لکھاگیاکہ ”غیر سیاسی سوال،آپ نوازشریف کے دور میں خوشحال تھے یاعمران خان کے دورمیں خوشحال ہیں،،،جواب ضرور دیں“۔


اس سوال پر مختلف صارفین نے طرح طرح کے کمنٹ دیئے لیکن سردار نصیر خان نے سب کو مات دیدی اور لکھاکہ ”میں اب عمران خان کے دور میں بہت خوشحال ہوں شام کو گرم انڈے بیچتا ہوں اور دن کو کٹے پالتا ہوں۔۔نواز شریف کے دور میں میرا گاڑیوں کا شوروم تھا جس کی وجہ سے ہر وقت ٹینشن کا شکار رہتا تھا۔۔اب الحمدللہ مطمئن ہوں“۔

متحدہ عرب امارات سے شاہد چوہدری  نے لکھا کہ ’’مسجد میں لے جا کر ، عمران خان سے پوچھو گئے تو وہ بھی “بابانگ دہل” بولے گا کہ بلا شبہ نواز شریف کا دور سب سے اچھا تھا الحمد للّٰہ ۔۔۔ایک غیرسیاسی جواب‘‘۔

کیوایس اعوان نے لکھا کہ ’’ عمران کا اور خوشحالی کا آپس میں کوئی تعلق نہیں‘‘

محمد کامران فاروق موجودہ حکومت کے دور میں کچھ زیادہ ہی مایوس تھے اور لکھاکہ ’’یہ تو آپ عمران خان سے پوچھو گے تو وہ بھی کہے گا کہ نواز شریف‘‘

خرم خان نے جواب بھی سیاسی دیا اور دیئے گئے آپشنز کا جواب دینے کی بجائے لکھاکہ  ’’میں خوشحال ہوں اس سے بہت بہتر ہے میرا پاکستان خوشحال ہو۔۔۔اور عمران انشاء اللہ کام کرےگا۔۔ملک خوشحال ہوگا۔اور لوگ خود پر فخر کریں گے‘‘۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -