بہاؤ الدین ذکریا یونیورسٹی کے پروفیسر کو ان کے طلباءنے ہی اغواءکر لیا مگر کیوں؟ ایسی وجہ سامنے آ گئی کہ کوئی تصور بھی نہ کر سکتا تھا، جان کر ہر پروفیسر ہی ’خوفزدہ‘ ہو جائے

بہاؤ الدین ذکریا یونیورسٹی کے پروفیسر کو ان کے طلباءنے ہی اغواءکر لیا مگر ...
بہاؤ الدین ذکریا یونیورسٹی کے پروفیسر کو ان کے طلباءنے ہی اغواءکر لیا مگر کیوں؟ ایسی وجہ سامنے آ گئی کہ کوئی تصور بھی نہ کر سکتا تھا، جان کر ہر پروفیسر ہی ’خوفزدہ‘ ہو جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) بہاﺅ الدین ذکریا یونیورسٹی کے طالب علموں نے کم نمبر دینے پر اسسٹنٹ پروفیسر واصف نعمان انصاری کو اغواءکر لیا تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پروفیسر کو بازیاب کروا کر پانچ ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پروفیسر واصف نعمان انصاری کو دوپہر کے قریب گھر جاتے ہوئے یونیورسٹی کے طلباءنے تین گاڑیوں کو استعمال کرتے ہوئے اغواءکر لیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گاڑی کی شناخت کی اور اغواءمیں ملوث تین ملزموں کو گرفتار کر لیا جن کی نشاندہی پر پروفیسر کو بازیاب کروایا گیا اور مزید دو ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پروفیسر کے اغواءمیں ملوث طالب علموں کا تعلق طلباءتنظیم ’پی ایس ایف‘ کیساتھ ہے جنہوں نے پروفیسر کو اغواءکر کے یونیورسٹی کے قریب ہی واقع ایک گھر میں رکھا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے دیگر طالب علموں کے مطابق اغواءکرنے والے طالب علموں کا پروفیسر کیساتھ کوئی ذاتی مسئلہ چل رہا تھا جبکہ کچھ طلباءکا کہنا ہے کہ نمبروں کا مسئلہ تھا تاہم پولیس حقائق جاننے کیلئے تفتیش کر رہی ہے۔
یہ واقعہ سامنے آنے کے بعد یونیورسٹی کے طلباءمیں بھی بڑی تشویش پائی جا رہی ہے جبکہ اساتذہ بھی حیرت زدہ ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں کیونکہ دو سے تین گاڑیوں میں مختلف لڑکے تھے جنہوں نے اغواءکرنے کی کوشش کی اور ابھی چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔