پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ
پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ الیکشن کے بعد بھی جاری ہے ،تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کو ایک اور بڑا دھچکا دیدیا ہے ،پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت بسرا نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیاہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کی،ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما نے شوکت بسرا کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت کی جس پر شوکت بسرا نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے ،وہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے اور باقاعدہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔