سرکاری ٹی وی کو ”قید“ کر دیا گیا، حکومت نے ایک اور یوٹرن لے لیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اقتدار میں آتے ہی کئی وعدے کرنے کیساتھ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کو بھی آزاد اور خودمختار ادارہ بنانے کا وعدہ کیا تھا اور اس حوالے سے کچھ اقدام بھی کئے گئے مگر آج اس حوالے سے تمام وعدے خاک ہو گئے ہیں۔
معروف صحافی و تجزیہ کار کامران خان نے انکشاف کیا کہ سرکاری ٹی وی انتظامیہ نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی تقریر کا مکمل بائیکاٹ کیا۔
انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جا ری اپنے پیغام میں لکھا ”پی ٹی وی کی وقتی آزادی اب سے تھوڑی دیر قبل پھر سلب ہو گئی جب سرکاری ٹی وی انتظامیہ نے قائد حزب اختلاف کی انتہائی اہم تقریر کا باقاعدہ بائیکاٹ کر دیا۔ اس کیساتھ ہی پی ٹی وی کو آزاد کر دینے کے تمام وعدے خاک ہو گئے۔“