رحمان ملک کو لندن میں ان کے کاروبار سے بے دخل کردیاگیا

رحمان ملک کو لندن میں ان کے کاروبار سے بے دخل کردیاگیا
رحمان ملک کو لندن میں ان کے کاروبار سے بے دخل کردیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن، کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کو لندن میں اجوئے روڈ پر واقع ان کے کاروبار سے عدالتی نوٹس کے ذریعے بے دخل کردیا،وہ کئی سالوں سے لندن میں فاسٹ فوڈ چین چلارہے تھے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق رحمن ملک گزشتہ کئی سالوں سے سب وے فاسٹ فوڈ کے نام سے یہ کاروبار کررہے تھے اور چند ماہ قبل اس کاروبار کا نام تبدیل کرکے قصری العمدہ رکھ دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے پراپرٹی کی لیز بھی منسوخ کردی گئی جبکہ نوٹس میں رحمن ملک کو حکم دیا گیا کہ وہ جائیداد کے مالک کی اجازت کے بغیر اس میں داخل نہ ہوں۔کمپنی ریکارڈ کے مطابق رحمن ملک اور ان کی اہلیہ ایس آر فوڈز کے ڈائریکٹر تھے جبکہ 2012ءمیں رحمن ملک نے اس کمپنی سے استعفیٰ دے دیا اور 2017ءمیں اسے تحلیل کردیا گیا تھا لیکن جو اکتوبر 2018ءمیں عدالتی نوٹس جاری کیا گیاجو کمپنی کے ڈائریکٹر رحمان ملک کے نام سے جاری کیاگیا۔ویڈیو دیکھئے

مزید :

برطانیہ -